نئی دہلی،15/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے تیسرے قمری مشن چندریان -3 کیلئے ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے آج کہا کہ یہ مشن ہندوستان کی امیدوں اور خوابوں کو آگے لے جائے گا۔ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں مسٹرمودی نے کہا کہ جہاں تک ہندوستان کے خلائی شعبے کا تعلق ہے، 14 جولائی 2023 ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
چندریان 3، ہمارا تیسرا قمری مشن، اپنا سفر شروع کرے گا۔ یہ شاندار مشن ہماری قوم کی امیدوں اور خوابوں کو آگے بڑھائے گا۔سائنس دانوں کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ ہمارے سائنسدانوں کا شکریہ، ہندوستان کے خلائی شعبے کی بہت شاندار تاریخ ہے۔